اسلام آباد : پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گائنی وارڈ کی نرسری میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے لگی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نرسری میں آگ صبح 7 بجے لگی۔
پمز ہسپتال کے حکام کاکہنا ہےکہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے،آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے۔
