ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر اتفاق

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری کے قیام اور بارودی سرنگوں کی صفائی کےلیے مشترکہ منصوبے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی، جس میں آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے پر بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زوردیا کہ کسی بھی انتظام میں دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جاناچاہیے۔
ملاقات میں ایک مجوزہ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،جس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی مشترکہ بحری راہداری کا قیام اور آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کےلیے مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کا معاہدہ شامل ہے۔
ایران نے آبنائےہرمزپرامریکی کنٹرول کادعویٰ مسترد کردیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔مستقبل میں آبنائےہرمز کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی۔
ایرانی وزی رخارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ایران کا امن اور استحکام کےلیے عزم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل اور ثابت قدم سفارت کاری سے بھی ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے راہداری منصوبے کےلیے مجوزہ فریم ورک،مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تجاویز اس کی واضح مثال ہیں۔
