ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پشاورانسداد دہشگردی عدالت نے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

پشاورکی  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کوریڈیو پاکستان کی عمارت پرحملےکےکیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کےایم پی اےارباب وسیم کوگرفتار کرنےکا حکم دے دیا۔

9 مئی کوریڈیو پاکستان کی عمارت پرحملےکے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج  ولی محمد خان نے کی۔

عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کو دبایا نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

 

سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا،  ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کےخلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں،اس پر عدالت نے  ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

Back to top button