پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےباعث پیٹرولیم مصنوعات کی وافرمقدارذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدارمیں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری  کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کوہدایت جاری کردی ہیں۔دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔

پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

 

احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنےوالی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ڈی جی آئل کی طرف سےہدایت ملنےکےبعد ایمرجنسی میں حالات سےنمٹنےکےلیےاقدامات کر لیے گئے ہیں۔

 

Back to top button