آپریشن عزمِ استحکام: پی ٹی آئی حکومتی  اے پی سی میں شرکت کرے گی: عمران خان

عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان آل پارٹیز کانفرنس میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  افغانستان کے ساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر تحفظات موجود ہیں اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا۔

Back to top button