نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، اسحق ڈار

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے ناطے میں ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دوں جو خلاف قانون ہو کیوں کہ جو عمل ہے جب وہ مکمل ہوجائے گا تو یہ کابینہ کمیٹی کے پاس آئے گا اور اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور پھر یہ کابینہ میں جائے گا۔

سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نجکاری کا عمل ہمارا فرض اور اتحادیوں کا فرض ہے، پھر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا، سینیٹر علی ظفر نے 800 ارب ڈالر اور اسٹیل ملز کی بات کی، اس ایوان میں ان دونوں کے حوالے سے بات ہونی چاہیے، سیکڑوں ارب روپوں کا خسارہ ہوچکا ہے کیوں کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی گئی تو کیا یہ ہمارا فرض نہیں ہے کہ اس پر گائیڈ کریں، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

آپریشن عزم استحکام پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ نجکاری کے بغیر کوئی راستہ نہیں اداروں کو ٹھیک کرنے کا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کا سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قانون بننے سے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات ہوئے تھے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے اس حکومت میں کبھی نجکاری کا معاملہ پیش نہیں ہوا، ہمیں یقین ہے کہ نجکاری کے بغیر کوئی راستہ نہیں اداروں کو ٹھیک کرنے کا، ابھی ہم اس کا فریم ورک بنانے کے پروسس میں ہیں۔

Back to top button