تھانہ آئی 9 اسلام آباد مقدمہ: علی امین  گنڈاپور نے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔

تھانہ آئی 9 اسلام آباد مقدمہ: علی امین  گنڈاپور نے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

علی امین گنڈا پور نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا لہٰذا وارنٹ گرفتاری کو منسوخ  کرنے کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی 9 میں جاری وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کردیے۔

Back to top button