وفاقی حکومت نے محرم میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی

 

 

 

وفاقی حکومت نے صوبوں کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلی کیشن بند نہیں ہوں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا، مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلیکیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے محرم میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے، جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

Back to top button