وفاقی بجٹ میں ہائی پیڈ تنخواہ داروں کےلیے انکم ٹیکس سلیبز میں رد وبدل کی تجویز

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بہت زیادہ تنخواہ لینے والے طبقے کےلیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔

نئے مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے اور غیر ضروری چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ بہت زیادہ تنخواہ لینے والے ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں بھی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بجٹ میں دفاع کےلیے 21 سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ترقیاتی منصوبوں کےلیے 1500 ارب روپے اور توانائی کے شعبے کےلیے 253 ارب، انفرا اسٹرکچر کےلیے 827 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں توانائی شعبے کےلیے 800 ارب سبسڈی کےلیے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں ایف بی آر کا 3720 ارب روپے کا اضافی ریونیو جمع کرنے کا ہدف ہے۔

Back to top button