بجٹ میں چینی، گھی، ادویات سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ سیلز ٹیکس میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے بعد چینی، چائے کی پتی، گھی، ملبوسات، ادویات، الیکٹرونکس مصنوعات، ہوم اپلائنسز، موبائل فونز، میک اَپ کا سامان اور درآمدی اشیاء سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا قوی امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

 

جب کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کے چھٹے شیڈول میں شامل بڑی تعداد میں اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم کی جارہی ہے جس کے باعث بہت سی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں بجٹ میں رعایتی ٹیکس و ڈیوٹی کی سہولت بھی واپس لی جارہی ہے جس سے درآمدی اشیاء مہنگی ہونے کا واضح امکان ہے۔

Back to top button