فواد چودھری کا زبردستی پی ٹی آئی چھڑوانےکاانکشاف

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لٹکا کر مجھ پر تشدد کیا گیا، ذبردستی پارٹی چحھڑوائی گئی۔

سابق وزیر فواد چودھری کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ شاندانہ گلزار،شہریار آفریدی اور علی محمد خان  پر تشدد ہوا یا نہیں۔خیبرپختونخوا میں اس فسطائیت کا مظاہرہ نہیں ہوا جو پنجاب میں ہوا۔ خیبرپختونخوا مین عورتوں کو اٹھاکر بے عزت نہیں کیا گیا جس طرح پنجاب میں کیا گیا

ملک میں جمہوریت کا قتل ،آئینی حقوق پامال کئے جارہے ہیں،فردوس شمیم

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ  عمران خان مجھے پارٹی میں واپس لینے سےانکار نہیں کریں گے۔پارٹی کے اندر کچھ لوگ ہیں جو جاکر خان کو بھڑکا دیتے ہیں،کوئی تو آکر خان کے خلاف بھی بیان دیتے ہیں ،کیا فرق پڑتا ہے؟بانی چیئرمین جب ہماری باتیں سن کر فیصلہ کرینگے تو پھر دیکھا جائے گا ،ہم سے کوئی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں نہیں جانا چاہتے تھے۔میں کبھی استحکام پاکستان پارٹی گیا ہی نہیں۔اگر استحکام پاکستان پارٹی میں جاتا تو آج آرام سے وزیر ہوتا۔

سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی انٹرنل پالیٹیکس موجود ہے ۔بانی چیئرمین اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کو نہیں سمجھتے تھے۔میرا اعتراض ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ممکن نہیں۔موجودہ قیادت سمجھتی ہے کہ لیگل سٹریٹجی پولیٹیکل سٹریٹجی کو آگے لے کر جائے گی۔یہ الٹی بات ہے ، آپ نے سیاسی حکمت عملی بنا کر لیگل حکمت عملی کو آگے لے کر جانا ہوتا ہے۔ کوئی شبہ نہیں،پارلیمانی  پارٹی میں میرے بہت دوست موجود ہیں

Back to top button