ملک میں جمہوریت کا قتل ،آئینی حقوق پامال کئے جارہے ہیں،فردوس شمیم

رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کاکہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا قتل ہورہا جبکہ آئینی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

 رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت قتل ہورہی ہے، آئینی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔جلسے کی تاریخ سن لی، یہ ان سے ہضم نہیں ہورہی۔چلو چلو ترنول چلو، یہ جلسہ ہوگا اور پرامن ہوگا۔پولیس، فوج اور رینجرز کو جلسے دن کے ہار پہنائیں گے۔یہ بھی چاہتے ہیں ملک میں حقیقی آزادی ہو۔یہ جلسہ صرف تحریک انصاف کا نہیں ہمارے اتحاد کا ہے۔

ملک میں جمہوریت کا قتل ،آئینی حقوق پامال کئے جارہے ہیں،فردوس شمیم

فردوس شمیم نے کہاکہ جلسے میں سنی اتحاد،  ایم ڈبلیو ایم اور محمود اچکزئی کی پارٹی شامل ہوگی۔ایک آئینی ادارے نے ایک غیر آئینی کام کیا ہے۔جس جماعت کی کوئی سیٹ نہ ہو ان کو اقلیتوں کی دو سیٹیں کیسے ملی؟یہ کھیل فارم 47 والے کھیل رہے ہیں یا فارم 47 کے پیچھے والے؟اب تو باتیں کھل کر سامنے آگئی۔پاکستان کو استحکام دینا ہے تو آئینی ادارے حدود میں رہ کر کام کرے۔ملٹری اسٹیبلشمنٹ،  سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو آئینی دائرہ کار میں رہنا چاہئے۔

Back to top button