اپوزیشن کا 11ارکان کی معطلی کیخلاف تحریک چلانے کااعلان

  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنے گیارہ کی معطلی کو لیکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔

 قائد حزب اختلاف احمد خان بچر نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی قائم کردہ قائمہ کمیٹیوں سے علیحدگی کے ساتھ کل سے پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی اپنی اسمبلی کا اجلاس بلا  لیا۔ احتجاج ہمارا حق ہے، ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔

 ملک احمد خان بچر نے کہا کہ وزیراعلی سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننے کی کوشیش کررہی ہیں۔ انکے گیارہ ارکان احتجاج کرنے پر معطل کیا گیا، پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپو،یشں لیڈر کے چمبر کو بند کیا گیا۔حکومت کے اس روئیے کے خلاف کل سے احتجاجی تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔

 قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے خلاف مینڈینٹ چوری کا نعرہ لگایا گیا تھا اگر حکومتی ارکان کو اس نعرے پر اعتراض ہے تو انتخابات کی عدالتی تحقیقات کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی کو خوش کرنے کیلئے پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے. اپنے ارکان کی بحالی تک حکومت سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے 106 ارکان کے بغیر ایوان چلا کر دیکھا دیں۔ پنجاب اسمبلی کے اندر اپوزیشن چمبر کے بجائے ٹینٹ لگوا کر اس اپوزیشں چمبر کا درجہ دیں گے۔تحریک انصاف میں رہنمائوں کے درمیان اختلافات اور پارثی چھوڑ کر جانے والے لیڈروں کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ بانی چیرمین کریں گے۔

Back to top button