پاکستان اور تاجکستان کے مابین اسٹریٹجک معاہدوں پردستخط

پاکستان اور تاجکستان کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پردستخط کئے گئے ۔

دوشنبہ  میں وزیراعظم اور تاجک صدر کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

قصر ملت پہنچنے پر تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔استقبالیہ تقریب کے ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت،دوطرفہ تعاون کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔تجارت اور معیشت، سرمایہ کاری، روابط، ثقافت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع کے شعبوں میں تعاون پر غور کیاگیا۔

ملاقات میں انسانی امداد، پارلیمانی تبادلوں اور عوام کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کو موجودہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ۔دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔معائدہ دو طرفہ تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلے گا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع کے نئے راستے کھلیں گے،  دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط کیے۔

ہوا بازی، سفارت کاری، تعلیم، کھیل، عوام سے عوام کے روابط، صنعتی تعاون، سیاحت وغیرہ کے شعبوں میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے غزہ میں جاری صورتحال پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر شدید اظہار تشویش کیا۔

دونوں رہنماؤں  نےتشدد کے خاتمے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔

Back to top button