الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کر لئے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2023-24  کے لیے گوشوارے طلب کرلیے۔

ترجمان الکیشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان مالی سال 2023-24  کے لیے گوشوارے 29 اگست  2024  یا اس سے پہلے جمع کروائیں، الیکشن ایکٹ2017 کے مطابق کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی  پر پیش کرے۔سیاسی جماعتیں سالانہ آمدنی اور اخراجات؛فنڈنگ کے ذرائع؛اور اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کروائیں۔

شہباز شریف کا دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤ ٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو۔پارٹی  سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہواس بات کی تصدیق ضروری یے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات دی جائیں۔

ترجمان کے مطابق تصدیق کی جائے کہ گوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہے،گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی  پر جمع کرائی جائیں گی۔پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد  اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔

الیکشن رولز 2017  کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہونی چاہیے۔ڈاک، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Back to top button