عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین  پر عمل ہوتا ہے، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماوراء کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس بابر ستار کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے پر ایکس کو خط

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، کئی مقدمات میں انہیں ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے گزشتہ روز  بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار  دیا تھا۔

Back to top button