راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر، قرآن پاک کا حوالہ دیا اور درود بھی پڑھا

بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے تقریر کے دوران حضور اکرم ﷺ پر درود پاک بھیجا اور قرآن پاک کا حوالہ بھی دیا جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان سیخ پا ہوگئے۔۔

بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا،  انہوں نے عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور بتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ یہ ہندو نہیں ہیں۔ انہوں نے انتہا پسند ہندو وزراء کی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوف کو ختم کرو اور ڈرو مت، لوک سبھا میں اسلام اور قرآن کا ذکر کرنے پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی۔

اس دوران وزیراعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور اسپیکر سے ان کا مائیک بند کرنے اور الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکمران بی جے پی کے اراکین نے پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگا رہے ہیں۔ بی جے پی رہنماؤں نے راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Back to top button