حج پر جانے سے روکنے پر عمران ریاض نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عدالتی احکامات کے باوجود صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان کو حج پر جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے پر عمران ریاض نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، امیگریشن، آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران ریاض کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے، عمران ریاض کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کیا گیا۔ دائر درخواست کے مطابق عمران ریاض کو سعودی عرب جانے کےلیے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی، جب کہ عمران ریاض کسی مقدمے میں تفتیش کےلیے مطلوب بھی نہیں ہیں، فریقین کی جانب سے جان بوجھ کر اسلام آباد ہا

کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 

اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور کرگیا

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عمل میں لائی جائے۔

Back to top button