اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف درخواست، کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کرادیا

کابینہ ڈویژن نے اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کابینہ ڈویژن نے عدالت عالیہ میں جواب جمع کرادیا، جمع کرائے گئے جواب کے مطابق نائب وزیر اعظم کا کوئی آفس قائم نہیں کیا گیا، نائب وزیر اعظم کا عہدہ اعزازی ہے۔

مزمل اسلم نے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کےلیے مطالبات وفاق کے سامنے رکھ دیے

 

درخواست گزارکے وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ  ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ کسی قانون کے تحت نہیں، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحٰق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی رکھتے ہیں، عدالت دوہری تعیناتیوں پر فیصلہ دیکر اپنے وجود کو تسلیم کروا سکتی ہے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Back to top button