شہباز شریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مشاورت جاری

شہباز شریف حکومت نے وفاقی کابینہ میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ ملیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتون ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ جب کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ریٹائرڈ ججزکی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے خلاف درخواست، وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

 

دوسری جانب شہباز شریف حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Back to top button