تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ کا این او سی منسوخ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 6جولائی کو ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کومنسوخ کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر کسی جلسے کی اجازت نہیں۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اسلام آباد پولیس شہر میں ہر صورت امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات  محرم الحرام اور دیگر  سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔

چیف کمشنر  اسلام آباد نے  درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال۔ محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کاکہنا ہے کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان  و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور  شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری  ترجیح ہے۔

Back to top button