پیٹرولیم ڈیلرز کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ہڑتال کامیاب رہی ۔مالا کنڈ میں اے سی ڈی سیز نےبلا کر دھمکی دی گئی کہ پمپ بند کردینگے ۔مالا کنڈ سوات ہزارہ میں دو فرلانگ کی گاڑیاں لگی ہوئی ہیں وہاں سیاح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں

آپریشن عزمِ استحکام: پی ٹی آئی حکومتی  اے پی سی میں شرکت کرے گی: عمران خان

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلا کررہے ہیں۔شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ہے۔پوری حکومت اس ہڑتال کے خلاف تھی۔کچھ ڈیلرز ایسے تھے جو دباؤ برداشت نہیں کر سکے۔ہمارے مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے۔مطالبات نہ مانے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کی کال دے دیں گے۔

Back to top button