این او سی منسوخی کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کااعلان

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے باوجود ہر  صورت جلسہ کرنے کااعلان کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کل کے جلسے کا این او سی معطل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ کا این او سی منسوخ

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا جلسے کی این او سی معطل ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم جلسہ کریں گے معلوم ہوا ہے انتظامیہ نے این او سی دیا تھا۔عدالتی حکم کے بعد ڈی گئی این او سی ختم کی گئی۔یہ ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں فارم 47 کی حکومت یہ کر رہی ہے۔ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا۔ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔مانسہرہ کے جلسے سے آرہا ہوں معلوم ہوا این او سی کینسل کی ہے۔ہم تیاریاں کر رہے ہیں جلسے کے لئے ورکر جمع ہونگے۔کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔

Back to top button