ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر،بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار،ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذگندم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی ہے۔حکومت نے ٹیکس واپس نہیں لیا تو فلار ملز بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا،میدہ اور فاین اٹے 7،روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذکے بعد آٹا کا 10کلوکے تھیلے میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا

چیئرمین فلور ملز چودھری عامر کاکہنا ہے کہ میدہ  فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔ صرف دو فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں،98فیصد سیلز ٹیکس غریب عوام سے وصول کیا جائے گا۔ہولسیلر اور رٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں بڑھنے سے عوام متاثر ہو گی۔

Back to top button