برطانیہ انتخابات: ووٹنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری، لیبر پارٹی کو برتری حاصل

برطانوی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ایگزٹ پول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔

برطانیہ میں کنزرویٹوز کا 14 سالہ دور ختم ہونے والا ہے، برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بنیں گے۔

برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہا، برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدواروں نے حصہ لیا۔

عام انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں نظر آئے، برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن پر تقریباً 5 کروڑ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Back to top button