الیکشن کمیشن: اسلام آباد کے ٹریبونل تبدیلی کی لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تین حلقوں سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف شکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجا خرم نواز کی درخواست منظور کرلی۔

 پنجاب اسمبلی:اپوزیشن کا احتجاج،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کرہوا میں لہرادیں

 

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کا محفوظ فیصلہ سنادیا، اسلام آباد کے تین ن لیگی اراکین قومی اسمبلی نے ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال  فروری 2024 کے عام انتخابات میں اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدواروں کے خلاف مخالف امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Back to top button