پیپلزپارٹی  کاپنجاب کے بجٹ پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی پنجاب نے صوبے کے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھ اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئیے بغیر بجٹ تیار کیا گیا۔ ہتک عزت بل پر لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا بولے ایسے حالات میں حکومت کے ساتھ رہ یا نہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی طے کریں گی

سائفرکیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی کی بریت چیلنج

 

سیدحسن مرتضیٰ نے کہا ماضی میں حکومت بجٹ پیش کرنے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیتی تھی پہلی بار ہو رہا نہ اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جاتا اور نہ کسی اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیااس بار تو گم سم سہ بجٹ پیش ہو رہا ہے ملک کو بند گلی سے بچانے کے لئے پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا تھا ۔

حسن مرتضی نے کہا پیپلز پارٹی کون لیگ سے بہت مایوسی ہو رہی ہے حکومت سے کوئی طبقہ فکر خوش نہیں ہے۔کسان پریشان احتجاج کے لئے نکلتا ہے تو پولیس گرفتار کر لیتی ہے حکومت شوگر مافیا سے پوچھے آج تک کسانوں کے پیسے کیوں نہیں دیئےبجٹ کی طرح ہتک عزت بل میں بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Back to top button