عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

 چیف جسٹس کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرا ت کے مشورے کے بعد عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا،وزیراعظم

 

عمران خان کاکہنا ہے کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں،ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں،ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو۔ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی،نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔عمران خان نے خط کیلئے ضروری متن بھی لکھوادیا۔

سپریم کورٹ کے ججز نے عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

Back to top button