بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔ بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس کی ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے۔

 وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا. انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کی ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے؛ ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن اور افرادی قوت کی استعداد میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کر رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

 

اجلاس کو بین الاقوامی فرم میک کینزی اور کار انداز نے وزیراعظم کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ چار ہفتوں میں کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ہی ملکی آمدن میں ٹیکسوں کی مد میں  اربوں روپے  کا اضافہ ممکن ہے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن اور آٹومیشن سے محصولات بڑھیں گی اور معیشت کی ڈاکیومینٹیشن ہو سکے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ،محمد اورنگزیب،  وزائے مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، سابق نگران وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر، ڈاکٹر اکرام الحق، سلمان احمد، چئیر مین ایف بی آر ، متعلقہ اعلی حکام ، میک کینزی اور کار انداز کے نمائندگان نے شرکت کی.

Back to top button