پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج بھی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1200 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001

بچوں کی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی

 

پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

Back to top button