مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی

مسلم لیگ نواز سے ناراض رہنماؤں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی۔

20 جون بروز جمعرات کو عوام پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ’عوام پاکستان: بدلیں گے نظام‘کی ٹیگ لائن کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں مایوس شہریوں کو متعدد مسائل جیسے مہنگائی اور بجلی کی قلت، بدعنوانی، بے روزگاری اور لڑکیوں کےلیے اسکولوں کی کمی کے بارے میں سوالات کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کو مفتاح اسمعیل اور شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ پوسٹ کیا، جو کچھ عرصے سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلیے ایک نئی سیاسی جماعت کے وجود کا خیال پیش کررہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے اپنے بیٹے کو ونڈرفل بے غیرت کیوں قرار دیا؟

 

ن لیگ کے دو سابق رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2022 اور 2023 میں پالیسی اختلافات کی وجہ سے اپنی جماعتوں کو چھوڑنے کے بعد سے اپنی نئی سیاسی جماعت پر کام کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو عوام پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل کو ان کے نائب مقرر کیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اب اس گروپ کے ساتھ نہیں ہیں کیوں کہ وہ این اے 47 اسلام آباد کے نتائج پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کےلیے پارٹی کے لانچ کو آگے بڑھانا چاہتے تھے۔

Back to top button