گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیے گئے

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادئیے گھریلو صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیے گئے، تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد جب کہ  صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا  کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 200-1000 روپے ماہانہ چارجز عائد کیے گئے ہیں اسی طرح کمرشل صارفین کےلیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کےلیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

جنہوں نے الیکشن نہیں لڑا انہیں مخصوص نشستیں کیوں دی جائیں؟ سپریم کورٹ

 

301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے مقررہ چارجز ادا کریں گے ، 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے جب کہ 501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 601-700 یونٹ استعمال کرنے والے ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

Back to top button