حکومت نے شوگرملز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

حکومت نے شوگرملز کے آگے  گھٹنے ٹیک دیئے۔اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔شوگر ایڈوائزری بورڈ نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت دے دی۔

 ذرائع کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی،مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ ہوگا۔

 حکومت کا اپوزیشن کو مرضی کی قائمہ کمیٹیاں دینے سے انکار

 

چینی کی برآمد کیلئے حکومت اور پاکستان شوگر ملز  کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی،شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا۔شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی تھی۔

Back to top button