ہر مشکل گھڑی میں قبائلیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ قبائلیوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہوں اور قبائلی جرگہ جلد از جلد بلائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے قبائلی مشاورتی جرگے کی ملاقات،اپر جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنوں کی نقصانات کا معاوضہ نہ ملنے پر بات چیت کی گئی۔
جاوید محسود نے کہا کہ80ہزار خاندانوں کے سروے ہوچکا ہے، ٹوکن دیا گیا، 48ہزار خاندانوں کو نقصانات کا معاوضہ دیا گیا باقی ابھی تک رہتے ہیں،انتہائی غریب لوگ ہیں، جرگے کیلئے کمپین کی ، نینشل پریس کلب اسلام آباد کی 5 لاکھ فیس بھی جمع کیا لیکن پریس کلب میں جرگہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔2017میں ٹوکن دیا ہے کہ لیکن اب تک نقصانات کا معاوضہ نہیں دیے۔
فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ دہشت گردی ایسی ختم نہیں ہو سکتی ، بارہا دفعہ کہا،دہشت گردی کی وجہ لوگ مختلف شہروں میں آباد ہوگئے،اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں جلسے کے موقع پر مجھے ایک سکول میں بٹھایا گیا کیونکہ وہاں سارے گھر تباہ ہوگئے تھے،سابقہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ لکھ کر وعدہ کیا گیا تھا،سابقہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ہر سال 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن 8 سال گزار گئے، 8 سالوں میں 100 ارب روپے بھی نہیں لگائے گئے، 4لاکھ روپے پر ایک کمرہ بھی نہیں بن سکتا ہے،کیا 4 لاکھ پر کوئی گھر بن سکتا ہے؟

پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بھی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ

جے یو آئی کے سربراہ کامزید کہنا تھاکہ اپر جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے نقصانات کے معاوضے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے، مرجر ہوا لیکن عملدرآمد اب تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے،سابقہ فاٹا میں لینڈ ریکارڈ کیلئے اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔نقصانات کے معاوضے کے ملنے کیلئے آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔

Back to top button