آئندہ مالی سال سے مختلف اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

بجٹ میں اضافی ٹیکس لاگو ہونے سے آئندہ مالی سال سے مختلف اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فنانس بل کے تحت چینی مینوفیکچررز کیلئے فی کلو قیمت پر 15 روپے ایف ای ڈی لاگو کرنے کی تجویز،ضم شدہ اضلاع کیلئے انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ میں مزید ایک سال کی توسیع دی گئی۔

فنانس بل کے تحت زیرو ریٹڈ شعبہ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے ،پانچ سو ڈالر کے زائد موبائل فونز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

 بل کے تحت ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 15 سے 18 فیصد کرنے،ضم شدہ اضلاع کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز  دی گئی۔

سینیٹ اجلاس:وزراکی عدم موجودگی پر اپوزیشن کی تنقید

 

تھرڈ شیڈول میں شامل اشیاء پر کم از کم فکس قیمت کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا،بنیادی اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹیز میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز فنانس بل کا حصہ ہے۔

فنانس بل کے تحت  پھلوں اور خشک میوہ جات کی درآمد پر دی گئی رعایت ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔گھریلو استعمال کے اشیاء کی درآمد پر دی گئی چھوٹ کا جائزہ فنانس بل کا حصہ ہے۔

ہائیبرڈ گاڈیوں کیلئے دی گئی رعایت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Back to top button