ٹی20ورلڈ کپ،بھارت نے امریکہ کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی20ورلڈ کے میچ میں بھارت نے امریکہ کو شکست  دیدی۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نےامریکہ کو ہرا کر ائی سی سی ورلڈ کپ سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے تھے ۔ بھارت کو جیت کیلئے 111رنزکا ہدف دیا تھا ۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے اخری میچ میں امریکہ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 110 رنز کیے، جس میں نیتش کمار 27 اور سٹیون ٹیلر 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے چار، ہاردک پانڈیا نے دو جبکہ اکشر پاٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی

عمران خان نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں، خواجہ آصف

 

بھارت نے 111 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، سوریا کمار یادیو نے ناقابل شکست 50، اور شیون دھوبے نے 31 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ریشب پنٹ نے 18 رنز بنائے۔ امریکہ کے نیٹراوالکر نے دو اور علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیلس کے بعد نیویارک میں بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سفر مکمل ہوا، بھارتی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Back to top button