بلاول بھٹو حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہوگئے

حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت وفاقی حکومت سے ناخوش ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ اور دیگر معاملات پر ن لیگ کی حکومت سے شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی قیادت نے موجودہ صورت حال پر مشاورت مکمل کرلی ہے،  بلاول بھٹو نے مذاکراتی وفد کو مکمل اختیارات سونپ دیے ہیں،

پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں مگر تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثناء اللہ

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہیں، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے بجٹ سمیت دیگر مطالبات منوانے کےلیے پر عزم ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلیے ہر آپشن پر غور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی پی مطالبات منوانے کےلیے آئینی و پارلیمانی راستے اختیار کرے گی۔

Back to top button