خیبرمیں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک

 خیبرمیں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،5دہشت گرد وں کو جنہم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔، آپریشن کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ قبول نہیں،  علی امین گنڈا پور

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،

Back to top button