12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ قبول نہیں،  علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ صوبے میں 12 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام ردعمل میں قابو سے باہر ہو جائے لہٰذا وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تازہ صورت حال، ریکوری اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب پر عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی، پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، عید الاضحیٰ میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعدہ گیا گیا تھا تاہم عمل درآمد نہیں ہوا، عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی، بجلی کی بندش کے سبب یکم مئی سے اب تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف 81 احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

وزراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کہا کہ صوبے میں 12 گھنٹوں سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام ردعمل میں قابو سے باہر ہو جائے، وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صوبے میں لائن لاسز کو ختم کرنے کےلیے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

Back to top button