بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنا ضروری کیوں ہے؟

 

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کےلیے اپلائی کیا ہے مگر حکومت نے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جب کہ درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کا کوئی کیس نہیں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو بیرون ملک پناہ لینے والوں کےلیے پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ شہری نے حکومتی فیصلے کے خلاف گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔

Back to top button