مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ میں فل کورٹ 24 جون کو سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 24 جون کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کرے گا۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی کاز لسٹ سپریم کورٹ نے جاری کردی، جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 24 جون کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے 24 اور  25 جون کو 2 دن کیس سن کر سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ اس سلسلے میں 24 اور 25 جون کو دونوں دن کیس کی سماعت ساڑھے 9 بجے سے شروع ہوگی۔

Back to top button