شیخ رشید نے اداروں کو مذاکرات کامشورہ دیدیا

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ مسائل حل نہیں ہورہے لہٰذا ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ھربوں کے ٹیکس لگا دیےگئے،لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہورہے، ا دارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

Back to top button