پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، دفعہ 144 کے تحت دھرنا دینے، احتجاج کرنے اور مظاہروں سمیت گروپ کی شکل میں کھڑے ہونے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

کیا حکومت تنخواہ دار طبقے پر مجوزہ ٹیکس ختم کرنے والی ہے؟

 

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کا اطلاق 7 روز کےلیے ہوگا۔

Back to top button