بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی اور ٹیم کی خراب پرفارمنس  کی زمہ داری قبول کرلی ۔

کپتان بابر اعظم کا کا کہنا ہے کہ ٹیم کی قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔ پہلے مجھے لگا تو قیادت چھوڑ دی تھی، پھر بورڈ نے کہا اس لیے کپتانی قبول کی، اب بورڈ کہے گا تو کپتانی چھوڑ دوں گا۔ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے، میں ٹیم کا لیڈر تھا، ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں۔

وزیراعلی پنجاب نے عید پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

 

بابر اعظم کاکہنا تھا کہ بورڈ کے چیئرمین سے جا کر ملاقات کروں گا، چیئرمین کولگتا ہے کہ ٹیم میں سرجری کی ضرورت ہے تو ان سے بات کریں گے۔ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کا بے حد افسوس ہے شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔

Back to top button