وزیراعظم  کی حکومت سے ناراض بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت سے ناراض چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو فون کرکے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ملاقات کی دعوت  بھی دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی عید کے ملاقات متوقع ہے۔وزیراعظم اور چیئرمین پی پی کے درمیان ملاقات میں زیر التوا معاملات کے حل پر بات کی جائے گی۔

امید ہے وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، بلاول بھٹو

 

یاد رہے کہ بجٹ کے معاملے پر مشاورت نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات کااظہار کیا اور اسی وجہ سے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت نہیں کی ۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صرف 4ارکان نے شرکت کی تھی انہیں بھی اسحاق ڈار مناکر پارلیمنٹ میں لائے تھے جبکہ بلاول بھٹو ناراض ہوکرپارلیمنٹ سے واپس چلے گئے تھے ۔

پھر پنجاب اسمبلی میں بھی بجٹ سیشن کے دوران پیپلزپارٹی غیر حاضر رہی۔اور بجٹ کے معاملے پر مشاورت نہ کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button