امید ہے وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا کہ حکومت تمام اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی۔ امید ہے کہ وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے۔

 نواز شریف اورمریم نوازکا دورہ ایران کی دعوت مل گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  اگر بجٹ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے، مشکل وقت میں مل کر معیشت کو سنبھالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نیت صاف ہے، حکومت معاشی مسائل سے ملک کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہے، امید ہے وزیر اعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی انا کےلیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ہم نے مل کر پارلیمان کو مضبوط کرنا ہے۔

Back to top button