پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد جھنگ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت متعدد کارکنان  پر مقدمہ کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں ایک ہفتے کےلیے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

صدر زرداری کی  گڑھی خدا بخش آمد،شہداکی قبروں پرحاضری

جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پرچہ کٹ گیا۔  شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

Back to top button