پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا: رؤف حسن

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہےکہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے واضح کیا کہ  فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا ہے، اخلاقی طور پر اب فواد چوہدری تحریک انصاف پر تنقید کا حق نہیں رکھتے۔

اسلام آباد جانے سےروکا تو پلان بی موجود ہے،حافظ نعیم الرحمان

رؤف حسن نے مزید کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ فواد چوہدری سمیت جو بھی پارٹی قیادت پر تنقید کرتا ہے اسے سخت جواب دیا جائے، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔

Back to top button