پی سی بی نے 2024-25  کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25  کے مینز ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔ یہ ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 21 سال میں پہلی بار نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اختتام  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ہوگا جس کا فائنل  9 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے۔

اس کے درمیان  پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر کراچی میں 15 تا 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں  24 تا 28 اکتوبر کھیلے جائیں گے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم  کراچی میں 16 تا 20 جنوری اور ملتان میں 24 تا 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور

ہوم انٹرنیشنل میچز کے علاوہ  پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 4 نومبر سے 7 جنوری کے دوران  دو ٹیسٹ نو ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  کھیلے گی۔ اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان  کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ 9 ٹی ٹوئنٹی اور کم از کم چودہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ون ڈے میچوں کی تعداد چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھ سکتی ہے۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے جن میں خواتین ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 9 ٹیسٹ میچز  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہوں گے۔

کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں سات ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دینا  اور اس کا اعلان کرنا انتہائی اہم تھا۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مردوں کی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور پی سی بی ایونٹ اسٹاف کے پاس ان سیریز کی تیاری، منصوبہ بندی اور ہماری بہت زیادہ توقعات اور معیار پر پورا اترنے کےلیے کافی وقت ہے جس سے پاکستان کے ایک بہترین کرکٹ قوم اور پی سی بی کے ایک مکمل پیشہ ور ادارے  کی مکمل عکاسی ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے  کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025  سے قبل پانچ کرکٹ کھیلنے والے اہم ممالک کی ٹیموں کے دورے جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں سات ممالک کی شرکت یعنی ان آٹھ ماہ میں بارہ ٹیموں کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت اور قد کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ہم ان ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمارے میدانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور مسابقتی جذبہ لائے گی۔ یہ میچ صرف کھیلوں کے مقابلے نہیں ہیں، یہ ہماری قوم کی کھیل سے ہماری محبت او  ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے اور کھیل کے فروغ اور ترقی میں آئی سی سی اور اس کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پی سی بی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے، میں اگلے آٹھ مہینوں میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں۔

پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول ۔

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان  2 ٹیسٹ ۔21 تا 25 اگست پہلا ٹیسٹ راولپنڈی۔ 30 اگست تا 3ستمبر۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ کراچی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان  تین ٹیسٹ۔ 7 تا 11 اکتوبر۔ پہلا ٹیسٹ۔ ملتان۔ 15 تا 19 اکتوبر۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ کراچی۔ 24تا 28 اکتوبر۔ تیسرا ٹیسٹ ۔ راولپنڈی۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ۔ 16 تا 20جنوری۔ پہلا ٹیسٹ ۔ کراچی۔ 24 تا 28جنوری ۔ دوسرا ٹیسٹ ملتان۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان ۔  سہ فریقی ون ڈے سیریز  ۔

8 فروری۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ ملتان ۔

 10 فروری۔ جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ ملتان ۔

12فروری ۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ ملتان۔

14 فروری ۔ فائنل۔

شیر افضل جیسے استعفیٰ مانگنے والے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں: شبلی فراز

پاکستان سے باہر قومی ٹیم کا انٹرنیشنل شیڈول 2024-25۔

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا۔ تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔

4 نومبر۔  پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ میلبرن۔

8 نومبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ ایڈیلیڈ۔

10 نومبر۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ پرتھ۔

14نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔  برسبین۔

16 نومبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ سڈنی۔

18 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ہوبارٹ۔

پاکستان کا دورۂ زمبابوے ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

24 نومبر۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ بولاوایو۔

 26 نومبر ۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ بولاوایو۔

 28 نومبر۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ بولاوایو۔

یکم دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ بولاوایو۔

3 دسمبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ بولاوایو۔

5 دسمبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ بولاوایو۔

پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ  تین ٹی ٹوئنٹی ۔ تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ ۔

10 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن ۔

13 دسمبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ سنچورین ۔

14 دسمبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ۔

17دسمبر۔  پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ پارل۔

19دسمبر ۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کیپ ٹاؤن۔

22 دسمبر۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔  جوہانسبرگ۔

26تا 30 دسمبر۔ پہلا ٹیسٹ ۔ سنچورین۔

3 تا 7 جنوری ۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ کیپ ٹاؤن۔

Back to top button