الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 24-2023 کے گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 24-2023 کے گوشوارے طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں جب کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 24-2023 کے گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 24-2023 کے لیے گوشوارے 29 اگست 2024 یا اس سے قبل جمع کروائیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی کو پیش کریں۔ جب کہ  سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں۔

Back to top button